اسلام آباد: عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اس کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کر رہے تھے۔ اس دوران علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بارے میں عدالت کو رپورٹ فراہم نہیں کی، جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
جج مبشر حسن نے کہا کہ نہ تو ملزم عدالت میں آیا اور نہ ہی اس کا وکیل پیش ہوا۔ اس پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 21 جنوری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔