اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق، فلیٹ میں ہونے والی تفتیش میں غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی، جس کی شناخت تھامس فلڈر کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
جرمن سفارتخانے کو اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھامس فلڈر کو پہلے بھی ایک بار ہارٹ اٹیک کا سامنا ہو چکا تھا۔ دو دن تک دفتر نہ پہنچنے پر سفارتخانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا، تو وہ مردہ پائے گئے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔