وفاقی وزارتوں کے 80 ادارے کم، ڈیڑھ لاکھ آسامیوں کا خاتمہ: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے 80 اداروں کی تعداد آدھی کردی گئی ہے اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا جاچکا ہے۔

پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ جون 2024 میں وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ یہ کمیٹی 45 وزارتوں اور 400 اداروں پر کام کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ 80 اداروں کو 40 میں ضم کیا جا رہا ہے اور خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر، گلگت بلتستان امور، اور سیفران کے محکموں کو ضم کیا جائے گا۔ حکومت کے 900 ارب روپے کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے وضاحت کی کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں بلکہ کارکردگی کو بھی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کو وفاقی حکومت کے بجائے صوبوں کے حوالے کر دینا چاہیے تاکہ یہ مؤثر طور پر چل سکیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Zeen is a next generation WordPress theme. It’s powerful, beautifully designed and comes with everything you need to engage your visitors and increase conversions.

Zeen Subscribe
A customizable subscription slide-in box to promote your newsletter
[mc4wp_form id="314"]