مریم نواز کا طلباء کو جلاؤ گھیراؤ سے بچنے کی اپیل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ جلاؤ گھیراؤ اور تشویش انگیز سرگرمیوں کے بہکاوے میں نہ آئیں اور کسی کے مفاد کے لیے ایندھن نہ بنیں۔ انہوں نے یہ بات بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ تعلیمی اخراجات میں اضافہ ہونے کے باوجود، ہونہار طلباء کی محنت کے نتائج کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ وہ اس پروگرام کو بڑھا کر 50 ہزار سکالرشپس تک لے جانے کی خواہش رکھتی ہیں اور انٹرنیشنل سکالرشپ پروگرام پر بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ فیسوں کی مکمل ذمہ داری ان کی ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی بھی ذہین طالب علم اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ 30 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کے پروگرام کا پہلا فیز مکمل ہوچکا ہے اور وہ الیکٹرک گاڑیوں کے یونٹس کے قیام کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ پنجاب کے لوگ صاف اور آلودگی سے پاک فضاء میں سانس لے سکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن وہ طلباء کے لیے بلا سود قرض پروگرام بھی متعارف کرائیں گی، جس سے وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Zeen is a next generation WordPress theme. It’s powerful, beautifully designed and comes with everything you need to engage your visitors and increase conversions.

Zeen Subscribe
A customizable subscription slide-in box to promote your newsletter
[mc4wp_form id="314"]